پاکستان طاقتور عالمی تنظیم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب

تنظیم کا صدر دفتر اٹلی میں واقع ہے۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان طاقتور عالمی تنظیم کا صدر منتخب کر لیا گیا۔پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ صدارت کا عہدہ 3 سال کیلئے ملا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عالمی و سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاء کرنے کی سازشیں ناکام ہوئیں۔  پاکستان کو 3 سال کے لئے طاقتور عالمی تنظیم کی صدارت سونپ دی گئی ہے۔ تنظیم کا صدر دفتر اٹلی میں واقع ہے۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرجوہر سلیم نے بتایا ہے کہ پاکستان جنوری 2021 سے 2024 تک 3سال کے لئے مذکورہ تنظیم کی صدارت کرے گا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن نامی تنظیم عالمی سطح پرمختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کا بطور صدرمنتخب ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پرانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.