گھرکے لئے بینکوں سے قرض لینےوالوں پراضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیراعظم عمران خان

ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں، نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔ گیس کے نئے کنکشنز کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائے، وزیراعظم کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ کا اجلاس

اسلام آباد ( تیز ترین )  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھر کے لئے بینکوں سے قرض لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں، نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔ گیس کے نئے کنکشنز کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائے،
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی ہاوَسنگ اور کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیرعشرت حسین، گورنرسندھ، معاون خصوصی شہبازگل، ذوالفقاربخاری سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز بھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز کے نئے تعمیراتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بجلی اور گیس کنکشنز کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے، نیا پاکستان ہاوَسنگ اسکیم کے لئے باہمی تعاون سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.