چینی اسکینڈل میں جہانگیرترین سمیت جو بھی ملوث ہوا اسے سزا ملے گی۔ وزیراعظم

جہانگیرترین پارٹی میں نہیں ہیں ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں، ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ خسروبختیار کے بھائی کےخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔ عمران خان کا انٹرویو

لاہور ( تیز ترین ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی انکوائری رپورٹ میں جہانگیرترین ملوث ہوا تو سزا ملے گی۔ جہانگیرترین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہےاور ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں۔ خسروبختیار کے بھائی کے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔ اداروں میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔
منصور علی خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے خلاف پہلی بار کاروائی ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت شوگر مافیا طے کرتا تھا۔ شوگر مافیا کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی۔جہانگیرترین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ جہانگیرترین کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں ہے۔ جہانگیرترین کہتے ہیں وہ بےقصور ہیں۔ جہانگیرترین ہمارے بہت قریبی رہے ہیں، ہم نے ایک ساتھ بہت کام کیا۔ جہانگیرترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اسی طرح خسروبختیار کے بھائی کےخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔ شوگر انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث ہوگا اسے سزا ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ سابق فوج افسر کو حکومت میں پوزیشن دینے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو کسی کے کہنے پر تعینات نہیں کیا۔ گوادر سی پیک کا مین پوائنٹ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو تجربے کی بنیاد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.