اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار کر لی

پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 75پیسےفی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) اوگرا نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ تیار کردہ سمری میں پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے75 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں 15 دن کے لئے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزات خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.