فرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ این آر او نہیں دوں گا، آج وہی انسان نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔مریم نواز

زندہ دلان لاہور نے عوام دشمن حکومت کو مینارپاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے۔ جعلی تبدیلی کومینارپاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔ لاہور میں پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب

لاہور( تیز ترین) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ یہاں آ کردیکھ لو!مینارپاکستان ہی نہیں، ساری سڑکیں بھی بھر چکی ہیں۔ لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینارپاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے۔ جعلی تبدیلی کومینارپاکستان میں ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔ جانتے ہوناں فرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ میں این آراو نہیں دوں گا۔ آج وہی انسان دھول چاٹ کر نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہا ہے۔ تمہیں این آراو نہیں ملے گا۔
مینارپاکستان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہوریو! زندہ باد ، جلسے میں دور دور تک جو لوگ مجھے نظر نہیں آرہے سب کو میرا سلام۔ انہوں نے کہا کہ کون فرعون کے لہجے میں کہتا تھا کہ مینارپاکستان کو بھر کردکھاؤ، میں اللہ کا شکر اداکرکے کہتی ہوں، جس نے دیکھنا ہے دیکھ لو، مینارپاکستان ہی نہیں ، آس پاس کی ساری سڑکیں بھی بھر چکی ہیں۔ لاہور والو مجھے یہاں ایک بھی کرسی نظر نہیں آرہی، یہاں اتنے زیادہ لوگ ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرسیاں کہاں چلی گئیں؟
کون کہتا تھا کہ کرسیاں نہیں ملیں گی، میں کرسیوں والوں کے خلاف مقدمے کروں گا۔ ہمیں آپ کی کرسیوں اور اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔لاہویوں نے خوش کردیا ہے۔ لاہور بڑے بھائی کا کردار ادا کرے گا۔ لاہور میں ایک نہیں کئی جلسے ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.