قیامت کی نشانی ؟؟؟ اسرائیل میں چمگادڑ آسمان سے زمین پر گرنے لگے۔ دل دِہلانے والی خبر

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں چمگادڑیں بڑی تعداد میں آسمان سے مر کر زمین پر گر رہی ہیں۔جس کے متعلق یہودی مذہبی حلقوں سے ایک انتہائی خوفناک خبر سنا دی گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اسرائیل کے مختلف علاقوں سے لوگ کئی دن سے مردہ چمگادڑوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر نوجوان چمگادڑیں ہیں، اور ان کے جسم پر کسی زخم کے نشان بھی نہیں ہیں۔ ماہرین بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے۔ کیونکہ موسم سرما پہلی بار نہیں آیا لیکن  انہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

دوسری طرف ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ ’بریکنگ اسرائیل نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے۔

ایک طرف کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور دوسری طرف چمگادڑیں آسمان سے یوں مردہ حالت میں گرنی شروع ہو گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر بائبل کی آیات تحریر کی گئی ہیں کہ

”ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے۔ ہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے۔“ ان آیات کی بنیاد پر یہودی مذہبی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ”ایک طرف”

انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات اور دوسری طرف پرندوں کا آسمان سے مردہ ہو کر گرنا۔ بائبل کی یہ آیات درست ثابت ہو رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ عنقریب قیامت آنے والی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.