کورونا وائرس پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، بڑی پیشرفت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1625 ہو گئی ہے جبکہ یہ ” جراثیمی دشمن “ اب تک 18 قیمتی جانیں نگل چکا ہے تاہم اس وائرس سے اب تک  28 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں,  لیکن اب پاکستانی سائنسدان اور سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی ” ارشد وحید چوہدری “ نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے پہلے عوام کوبتایا کہ “کرونا وائرس” کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، الحمدُللہ پاکستانیوں کیلئے اہم خوشخبری ہے جس کی تفصیل تھوڑی دیر میں جاری کی جائے گی ۔

کچھ دیر کے بعد ارشد وحید چوہدری نے ایک اور ٹویٹ کیا اور پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ”ڈاکٹر عطا الرحمان” نے مجھے بتایا کہ کورونا وائرس پر کراچی یونیورسٹی کے جمیل الرحمان سنٹر فار جینومکس ریسرچ میں تحقیق سے یہ بڑی پیش رفت سامنے آئی کہ پاکستان میں پھیلنے والے  کورونا وائرس کے کروموسومز چین میں پائے جانے والے وائرس سے مختلف ہیں، ان کی شدت زیادہ نہیں ہے

Screenshot 267

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام بین الاقوامی فلائٹس بند کر دی ہیں۔  جبکہ ملک میں چلنے والی ٹرینیں بھی معطل کر دی گئیں ہیں اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاﺅن سی صورتحال ہے ۔ حکومت کی جانب سے عوام سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور مسلسل بتایا جارہاہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینٹائزر کا استعمال کریں،  جبکہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.