واقعی چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی؟ اطلاعات کے برعکس حقائق سامنے آگئے

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ دنوں سے کچھ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ چین کے شہر ووہان میں جہاں سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی تھی کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم چینی حکومت کے آج جمعہ کو جاری کیئے گئے بیان میں حقیقت برعکس ثابت ہوئی۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل اکتیس نئے  کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد کی موت بھی  واقع ہوئی ہے ۔

چین کے سرکاری بیان کے مطابق ہلاک ہونےو الے چاروں افراد کا تعلق چینی صوبے ہوبی کے شہر” ووہان” سے تھا جہاں سے یہ وبا پھوٹی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت چین بھرمیں کورونا کے کل اکیاسی ہزار چھ سو بیس کیسز ہیں جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہزار تین سو بائیس ہوگئی ہے،کمیشن کے مطابق کورونا سے متاثرہ ساٹھ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.