کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادو شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔

وبا سے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 14 اپریل تک اسی طرح کی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی، اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.