پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

اسلام آباد (تیز ترین) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ ملک میں  مریضوں اور جاں بحق افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 161 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔ اس وباء سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے، اس وقت کورونا کے 13 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ 130 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جہاں مریضوں کی تعداد 1072 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 839، خیبر پختونخوا میں 343 ، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75 اور آزاد جموں و کشمیر میں 11 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.