لاہور (تیز ترین) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہم نے حالات سے قطعاً مایوس نہیں ہونا۔ مسلم لیگ (ن) بطور اپوزیشن جماعت اپنا تعمیری او رمثبت کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پارٹی رہنماء رانا آصف حسین ڈیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں، اور حفاظتی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے اس وباء کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور اراکین اسمبلی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں، اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ قیادت کی ہدایات پر سیاست سے بالا تر ہو کر مستحق خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
- پاکستانپارٹی بیانیے سے اتفاق نا کرنے والے کسی رہنماء کا پارٹی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ رانا ثناء اللہ
- اسلام آبادحکومت کا 2 سال کے دوران 45 کھرب روپے کا قرضہ لینے کا اعتراف
- اہم خبریںبلوچستان کو 70 سال سے محروم اور پسماندہ رکھا گیا ماضی میں بلوچستان کی لیڈرشپ کے ساتھ سنگین ناروا سلوک رکھا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
- اسلام آبادوفاقی حکومت نے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر500 ارب قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔
- اسلام آبادپاکستان کی طرف سے نئی امریکی انتظامیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت
- اسلام آبادبھارتی فوج کی ایل اوسی پر چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
- بین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں بارش اور سیلاب کے دوران وادی اور نشیبی علاقے عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانے کا قانون بنا لیا گیا۔
- اہم خبریںاس سال ہر حال میں امتحانات ہوں گے۔ وزیر تعلیم سندھ کی وضاحت
- پاکستانعظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘ کہہ دیا۔
- پاکستانفارن فنڈنگ کیس! تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔ مریم نواز
POST A COMMENT.