پرائیویٹ کمپنیاں ملازمین کو ملازمت سے نہ نکالیں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض (تیز ترین)  سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بِن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی وجہ سےبند پرائیویٹ کمنپنیوں کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے 60 فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے پرائیویٹ ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی۔ ۔سعودی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتیں بند ہیں اور ڈیلی ویجز اور تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اس لیے صنعت کاروں کو یہ رعایت دی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.