برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیر اعظم کو طبیعت کی خرابی پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لندن (تیز ترین) غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دس روز کے لئے قرنطینہ میں رہے اور حکومتی معاملات کو گھر بیٹھے ہی چلا رہے تھے۔  تاہم دس روز قرنطینہ میں رہنے کے باوجود بورس جانسن میں کورونا کی علامات موجود تھیں، اور انہیں مسلسل بخار تھا جس پر انہیں آج ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ گو سرکاری طور پر بورس جانسن ہی حکومت کے سربراہ ہیں تاہم  آج(پیر کو) کورونا وائرس کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ کریں گے۔ دوسری طرف ڈاؤننگ سٹریٹ کی ترجمان نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں ٹیسٹس کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ یہ احتیاطی اقدام ہے کیونکہ وزیراعظم بورس جانسن میں دس روز سے مستقل کورونا کی علامات موجود تھیں۔

واضح  رہے کہ قرنطینہ ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے خود ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حاملہ منگیتر کیری سائمنڈز پر کورونا وائرس کے حملے کا شبہ ہے۔ اور انہوں نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری علامات بہت واضح ہیں، چنانچہ مجھے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 7 دن گزرنے پر مجھ میں وائرس کی علامات کافی بڑھ چکی ہیں۔ تاہم میں وائرس کی وجہ سے پریشان نہیں  بلکہ خود کو کافی مضبوط محسوس کررہی ہوں۔ مگر میں حاملہ ہونے کی وجہ سے میں زیادہ پریشان ہوں اور دیگر حاملہ خواتین سے بھی کہتی ہوں کہ وہ وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں

Facebook Comments

POST A COMMENT.