اپنے گھروں میں رہیں۔ ہم کورونا وائرس کو شکست د ے سکتے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب

لندن (تیز ترین) ملکہ الزبتھ نے قوم سے خطاب میں انہیں گھروں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ملک الزبتھ کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کو ماضی کی طرح ثابت قدم رہنا ہے۔ ہم اس وباء پر قابو پا لیں گے لیکن اس کیلئے لاک ڈاوٴن اور خود ساختہ آئیسولیشن جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے اس وباء کا مقابلہ کریں گے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ اگر ہم متحد رہے تو ہم اس پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہ۔ ے لیکن یہ چیلنج تھوڑا مختلف ہے۔ اس چیلنج کیخلاف پوری دُنیا میں لوگ ایک ہو رہے ہیں اور جدید سائنس اور فطری نظام سے شفایاب ہوں گے ۔ اپنے خطاب میں ملکہ نے ملک میں کام کرنے والے میڈیکل کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔ آپ قابل تعریف کام کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کی ہی کوششوں کی وجہ سے ہم اپنی عام زندگی کی طرف واپس لوٹیں گے۔ لاک ڈائون سے متعلق ملکہ نے کہا کہ اپنوں سے دوری بہت تکلیف دہ ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں خودساختہ آئسولیشن میں رہنے سے ہی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.