غریب اور مستحق افراد تاحال امداد کے منتظر

وزیراعظم کے امدادی پیکج کے اعلان کو 13 دن گزرگئے۔ “احساس پروگرام” کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو امداد نہ مل سکی۔

لاہور (تیز ترین) وزیراعظم کے کورونا ریلیف پیکج کے اعلان کو 13دن گزر گئے، لیکن بے روزگار ہونے والے غریبوں اور مستحق افراد کو امدادی رقم یا راشن نہیں پہنچ سکا، احساس پروگرام کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو رقم نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت غریبوں اور مستحق افراد کو 4 ماہ کیلئے امدادی رقم فی کس 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کو 13 دن گزچکے ہیں لیکن تاحال غریبوں میں راشن تقسیم کیا جاسکا اور نہ ہی امدادی رقم دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر تاحال ڈیٹا مرتب نہیں کرسکیں۔ جس سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔ وفاقی حکومت کے’’ احسا س پروگرام‘‘ سے مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد یکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو 8 اپریل سے رقم دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ہر حقدار خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ مزید برآں این جی اوز اور سماجی تنظیمیں بھی لوگوں کو راشن کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اين جی او نے گورنرہاؤس کے سامنے اشتہار لگا کر مستحق لوگوں کو بلايا۔ مگر این جی او کا کوئی نمائندہ نہيں آيا۔ جبکہ راشن کی امید ميں آنے والے شہريوں کوخالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.