فیس بک نے ڈیسک ٹاپ میسنجر ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔

نیویارک (تیز ترین) سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن متعارف کروا دی، جس سے اب صارفین اپنے کمپیوٹر سے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ پیغامات اور ویڈیو چیٹ بھی کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صارفین فیس بک میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ مائیکرو سافٹ اسٹور اور میک ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے کمپیوٹر پر بھی ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔ دوسری جانب فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ پر صارفین کے لیے ‘ڈارک موڈ’ بھی دستیاب ہے جو چند ماہ قبل فیس بک موبائل ایپ پر متعارف کرایا گیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.