شہبازشریف کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس تقسیم۔

اسلام آباد (یز ترین) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں۔

پیر کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے موقع پر شہبازشریف کی جانب سے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ صحافیوں، کیمرہ مین، ڈی ایس این جی ڈرائیورز اور ٹیکنیشنز کو حفاظتی کٹس دی گئیں۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی طرح صحافیوں، کیمرہ مین اور دیگر عملے کو بھی حفاظتی کٹس کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.