پاکستان میں مزید 170 افراد کرونا سے صحت یاب.

صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 429 ہوگئی۔ 54 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (تیز ترین)  پاکستان میں مزید 170 افراد نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔   ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 259 سے بڑھ کر 429 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہو گئی۔ جبکہ کورونا سے ملک میں 54 مریض وفات ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 429 صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ یکم اپریل سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ملک میں نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری رہا اور ایک روز میں ریکارڈ 610 کیسز سامنے آئے۔ آج بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 3864 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید ایک موت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔  پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1918 ہوگئی ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے 1918 کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج صوبے میں 1929 افراد کے ٹیسٹ کیے گے۔ جن میں سے 455 مثبت آئے۔ جن میں سے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ منگل کو صبح کے وقت وزیر صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 95 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی جس کے بعد خیبرپختونخوا کے کیسز کی تعداد 405 سے بڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔  اسلام آباد میں مزید ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعدا 83 تک پہنچ گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 16 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ میں 932،  خیبرپختونخوا  میں 500،  بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211،  اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس عالمی وباء سے مزید 170 افراد صحت یاب ہوگئے۔ جس کے بعد ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 259 سے بڑھ کر 429 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.