وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

لاہور(تیز ترین)  مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ۔

لیگی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی قرارداد کے کا متن ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ناکافی اقدامات کئے۔ وقت کے تقاضوں کے مطابق انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سستی اور غفلت کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈائون کرنے میں غیر ضروری تاخیر ہوئی، جواس وباء سے نمٹنے کے لئے غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے یہ موذی مرض پنجاب میں تیز ی سے پھیلا۔ عمران خان وزارت اعظمی کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔ عمران خان کو فوری طور پر وزرات عظمی کے عہدہ سے الگ ہوجانا چاہیے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.