امریکی شہریوں کا اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے سے انکار

سردخانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ سب سے زیادہ متاثرہ نیو یارک میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہو گئی۔

نیویارک (تیز ترین) کورونا کے خوف کے باعث امریکی شہریوں نے اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اس وقت 200 ممالک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔  امریکی شہریوں کی نعشیں رکھنے کیلئے سردخانوں میں بھی جگہ کم پڑ چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 500 ہے۔ امریکہ میں 12 سو 55 نئی اموات واقع ہوئی ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 871 تک جا پہنچی ہے۔ متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تباہ کن اعداد و شمار ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس زدہ 19 ہزار 671 افراد ایسے ہیں جو صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میں 8 ہزار 879 افراد ایسے ہیں جو کہ اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔ علاوہ ازیں اسپین، اٹلی،  فرانس،  جرمنی،  بیلجیئم اور  نیدرلینڈز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے۔ اس وقت اٹلی سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جہاں مہلک وائرس سے 16 ہزار 523 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین 13 ہزار 341 ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آتا ہے، جبکہ امریکہ مسلسل ہلاکتوں میں اضافے کے بعد اب تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ جہاں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 10 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ فرانس 8 ہزار 911 ہلاکتوں کے ساتھ چوتھے جبکہ برطانیہ 5 ہزار 373 اموات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.