ایمرجنسی نافذ ، جاپان کا 990 بلین ڈالر کے اقتصادی بحالی پیکیج کا اعلان

ٹوکیو ۔ (تیز ترین ) جاپان میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور 990 بلین ڈالر کے اقتصادی بحالی پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

منگل کو وزیر اعظم شنزو ایبے کے اعلان کے مطابق ایمرجنسی 6 مئی تک برقرار رکھی جائے گی۔ جس کا نفاذ دارلحکومت ٹوکیو سمیت کورونا سے متاثرہ اُن شہروں میں یکساں ہو گا، جہاں جاپان کی کل آبادی کا 40 فیصد آباد ہے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکی معشیت کی بحالی اور کاروباروں کو سہارا دینے کے لیے 108 ٹریلین ین (990 بلین ڈالر)  کے بحالی پیکیج کا بھی اعلان کیا جو کہ جاپان کی کل اقتصادی جی ڈی پی کا 20فیصد ہے۔ اس پیکیج میں براہ راست مالیاتی اخراجات کے لئے 990 ٹریلین ین رکھے گئے ہیں جو کہ کل معشیت کا سات فیصد ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.