انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

جکارتہ (تیز ترین ) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں 5.2 کے درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری ہوئی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے میٹرلوجی ادارے نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی دوپہر کو 3 بجے صوبہ مشرقی جاوا کے شہر بلیتار، ترینگالیک اور ملنگ میں محسوس کیے گئے، جس کا مرکز سطح زمین سے 42 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.