کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹی بی کی ویکسئین کی افادیت کا ثبوت مل گیا۔

ٹی بی کی ویکسئین کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ فراہم کر سکتی ہے۔ بی سی جی ویکسئین کرانے والے ممالک میں شرح اموات 20 فیصد کم رہیں۔ ماہرین

اسلام آباد (تیز ترین) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹی بی کی ویکسئین کی افادیت کا ثبوت مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی بی کی ویکسئین کورونا وائرس سے بچاؤ فراہم کر سکتی ہے۔ آئرلینڈ کے ایک میڈیکل کنسلٹنٹ نے امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں تحقیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئر لینڈ سمیت متعدد ممالک جہاں بی سی جی ویکسئین پروگرام تھا وہاں پر کورونا وائرس سے اموات 20 فیصد تک کم رہیں۔ اس حوالے سے نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بھی تحقیق کی گی تھی ۔ غور کیا گیا کہ جاپان میں وائرس کے کیس بہت کم ہے تو کیوں ہیں۔ جاپان وہ ملک ہے جہاں چین کے بعد سب سے پہلے یہ کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے تاہم یہاں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹراوتازو کہتے ہیں کہ بی سی جی ویکسین کی وجہ سے نہ صرف ٹی بی  بلکہ دیگر مختلف اقسام کے وبائی امراض سے بچاؤ کے ثبوت ملے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محققین کی ٹیم نے ان تمام اعدادوشمار پر غور کرنا شروع کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جو زیادہ آمدنی والے ہیں اور وہاں بی سی جی ویکسین نہیں دی جاتی ان میں امریکہ اور اٹلی شامل ہیں۔ تاہم سپین، فرانس، ایران، برطانیہ اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جہاں کئی برس قبل ویکسین دینے کی پالیسی گئی تھی۔ چین میں بھی بی سی جی ویکسین پلانا ضروری ہے تاہم 1976 سے قبل وہاں یہ پالیسی لازمی نہیں تھی۔ واضح رہے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے تاہم  سائنسدانوں کی جانب سے ویکسئین کی  تیاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس میں پاکستان بھی کسی حد تک اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرر ہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.