وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے کو ٹیلی فون

کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت، پاکستان اور ترکی کے مل کر کام کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد (تیز ترین)  وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر ترک عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے بالخصوص کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے ترکی کی کوششوں میں حمایت اوریک جہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ترک حکام کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے مل کر کام کرنے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.