فرانس میں کرونا کی وجہ سے حالات مسلسل خراب تر، لاک ڈاؤن میں مزید سختی۔

پیرس (تیز ترین)  فرانس کے درالحکومت پیرس میں لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس اور میئر پیرس نے مشترکہ طور پر صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک انفرادی کھیل کی سرگرمیوں ’جاگنگ پر 8 اپریل تک پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹاؤن ہال پیرس کی حدود میں 10 بجے سے شام 7 بجے تک انفرادی کھیل کی سرگرمی جا گنگ ممنوع ہوگی۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی کا مقصد لاک ڈاؤن پر موثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.