کرونا اور بے روزگاری، دبئی میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

دیگر 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں۔ پاکستانی قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی۔

دبئی(تیز ترین)  کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں، اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا وباء کے باعث نوکریوں سے نکال دئیے گئے ہیں۔ جن کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ قونصل جنرل کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن کرنے کو تیار ہیں، لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔ ۔متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ 12 افراد ہلاک زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.