گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث فیصلہ کیا گیا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی۔ لاک ڈاون کی مدت میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

گلگت (تیز ترین) گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ فیصلہ کرونا وائرس کے مریضوں کی مسلسل بڑھتی تعداد کے باعث کیا گیا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن صرف چند گھنٹوں کیلئے نرمی کی جائے گی۔ لاک ڈاون کی مدت میں بھی 21 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں منگل کو کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا۔ جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔ گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 43 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔ ایسی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لوگ لاک ڈاون پابندی پر زیادہ عملدرآمد نہیں کر رہے۔ اسی باعث گلگت میں 2 دن کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو جمعرات اور جمعہ کو لگایا جائے گا۔ اس دوران صف چند گھنٹوں کیلئے کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔ جبکہ گلگت میں نافذ لاک ڈاون کی مدت بھی 14 اپریل سے بڑھا کر 21 اپریل تک کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 4200 سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اور 61 افراد انتقال کر چکے۔  کرونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے۔ جہاں اب تک 2108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 افراد انتقال کر چکے۔ سندھ میں 1 ہزار سے زائد مریض اور 20 افراد فوت ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ میں 527 مریض اور 17 اموات، بلوچستان میں 210 مریض اور 2 اموات، اسلام آباد میں 83 کیس اور 1 موت، اور آزاد کشمیر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔۔ اس تمام صورتحال میں ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ تاہم لوگوں کی جانب سے حکومتی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، اسی باعث حکام مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.