کورونا وائرس دو تین ہفتوں میں ختم نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان

ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،ملک بھر میں 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے کی تقسیم ہو گی، وزیراعظم عمران خان کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

اسلام آباد (تیز ترین) کورونا وائرس 2دو تین ہفتوں میں ختم نہیں ہو گا۔ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورت حال پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کا پلان کیا تھا۔ ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہے کہ  کورونا وائرس 2یا 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے ہمیں وقت چاہیئے ہو گا۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144ارب روپےنچلے طبقے میں تقسیم کردیں گے۔ ملک بھر میں 17 ہزار مقامات پر پیسوں کی تقسیم ہو گی۔ اس کے علاوہ کل سے لوگوں تک امدادی رقم کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جس کے بعد کل ابتدائی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے غریب طبقے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غریب طبقے تک خوراک پہنچانا ہے۔ جب تک ہم 22 کروڑ عوام کے گھروں میں کھانا نہیں پہنچا سکیں گے۔ ہمارا لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ابھی تک لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، میری سب سے اپیل ہے کہ یہ مت سمجھیں کہ ہمارے ہاں اموات کی تعداد باقی ملکوں سے کم ہے تو ہم محفوظ ہیں۔ ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ یہ وائرس بہت جلد ختم نہیں ہونے والا۔ احساس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں تمام کام میرٹ کی بنیادوں پر ہوں گے، اورہر مستحق شخص تک کھانا پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹائیگر فورس کے بارےمیں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں سیاسی نظریات کے بغیر کام کیا جائے گا۔ ابھی تک 7 لاکھ افراد نے اس میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد ان کو استعمال کر کے مستحق لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144 ارب روپےنچلےطبقے میں تقسیم کریں گے۔ ملک بھر میں 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے کی تقسیم ہو گی جس کے بعد ابتدائی طور پرکل ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزارروپے کی رقم بھیج دی جائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.