افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کی بندش میں مزید 2 ہفتےکی توسیع کا فیصلہ

حکومت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کو مزید دو ہفتوں تک کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد (تیز ترین) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مزید دو ہفتوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بندش کے باوجود ٹرانزٹ ٹریڈ جاری رکھی جائے گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہزار 206 ہوچکی ہے جن میں سے 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔ جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.