سیاسی جماعتیں نمبر گیم اور الزام تراشی کی بجائے کورونا وباء کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ چودھری پرویزالٰہی

عوام کی معاشی ضروریات پورا کرناحکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ آل پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا

لاہور(تیز ترین) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے کورونا جیسی عالمی وباء کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئیے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی معاشی ضروریات کی تکمیل ہونی چاہئے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آل پارٹیز خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 10 اپریل کو طلب کرلیا ہے، جو ویڈیو لنک پر ہو گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے۔ 11 رکنی کمیٹی کورونا کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ جبکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کئے اقدامات اور ان سے عوام کی روزمرہ ضروریات اور معاشی صورتحال پر پیدا شدہ منفی اثرات پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویزالٰہی کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.