والد نے کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے اپنی دونوں ڈاکٹر بیٹیوں کو میدان میں اتار دیا ۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سیف الاسلام روزانہ اپنی بیٹیوں کو ہسپتال روانہ کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے بھرپور خراج تحسین، قوم کے ہیروز قرار

پشاور (تیز ترین)  کرونا وائرس کے وباء کے دنوں میں والد نے اپنی دونوں ڈاکٹر بیٹیوں کو میدان میں اتار دیا،  پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سیف الاسلام روزانہ اپنی بیٹیوں کو ہسپتال روانہ کرتے ہیں۔  سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے بھرپور خراج تحسین کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ کھڑے دکھایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص پشاور سے تعلق رکھنے والے معروف پروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام ہیں۔ اور ان کے ساتھ حفاظتی لباس میں ملبوس ان کی 2 ڈاکٹر بیٹیاں کھڑی ہیں۔  ڈاکٹر سیف الاسلام نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے تشویش ناک حالات کے باوجود اپنی دونوں بیٹیوں کو میدان میں اتار دیا ہے۔

ڈاکٹر صاحب روزانہ اپنی ڈاکٹر بیٹیوں کو ہسپتال روانہ کرتے ہیں۔ تاکہ وہ مریضوں کی خدمت کر سکیں اور کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس تمام معاملے پر عوام کی جانب سے  ڈاکٹر سیف الاسلام اور ان کی بیٹیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ یقنی طور پر یہ والد اور ان کی بیٹیاں قوم کے ہیروز ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.