بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اگلے ہفتے پروازیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی میڈیا کوبریفنگ

اسلام آباد (تیز ترین ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے آئیندہ ہفتے اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس پر بھی پروازیں آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے بھی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ وطن واپس آئیں۔ پہلے ہفتہ میں صرف اسلام آباد پروازیں آ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی پرواز جب آئی توکچھ مسائل سامنے آئے۔ بیرون ملک کئی پاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں۔ وہ بھی واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس پر بھی پروازیں آئیں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.