آئی ایم ایف پاکستان کو آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر جاری کرےگا ۔

آئی ایم ایف پاکستان کو  کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافی قرضہ دے گا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی۔ جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے  یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔

 پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے  عرب میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے  اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چند روز قبل وفاقی کابینہ نے  1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی، جبکہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

قبل ازیں 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.