نیویارک کرونا وائرس سے دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہونی والی ریاست بن گئی ۔

امریکی ریاست میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیسز رپورٹ ہو چکے، اسپین میں اب تک 1 لاکھ 46 ہزار مریضوں کا اندراج ہوا۔

نیو یارک ( تیز ترین ) نیویارک کورونا وائرس سے دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست بن گئی۔  امریکی ریاست میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 1 لاکھ 46 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس نے خوفناک حد تک تباہی مچائی ہے۔ نیویارک دنیا میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست بن گئی ہے۔ جتنی تباہی ایک ریاست نیویارک میں ہوئی۔ اتنی تباہی کسی ملک میں بھی نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 1399 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔  برطانیہ میں 938، اسپین میں 628، اٹلی میں 542،  فرانس میں 541، بیلجیئم میں 205،  جرمنی میں 176،  ہالینڈ میں 147،  ایران میں 121، سویڈن میں 96 اور ترکی میں 87 افراد دم توڑ گئے۔ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 87463 اور متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ 3 لاکھ 19091 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ایک دن میں 5429 ہلاکتیں اور 61104 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 92023 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 87463 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں  امریکہ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں پر مہلک وائرس نے مزید 1399 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد  امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 14220 ہو گئی ہے۔ جبکہ 18116 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔  برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز مزید 938 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 7097 ہو گئی ہے جبکہ 5491 تازہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 60733 ہو گئی ہے۔ اسپین میں مزید 628 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 14673 ہو گئی ہے۔ 4748 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 146690 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں مزید 542 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں۔ اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 17669 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں 3836 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39422 ہو گئی ہے۔  فرانس میں وائرس کے باعث مزید 541 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی تعداد 10869 ہو گئی ہے۔ بیلجیئم میں مزید 205 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2240 ہو گئی ہے۔  جرمنی میں 176 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 2192 ہو گئی۔  ہالینڈ میں مہلک وائرس نے مزید 147 زندگیوں کو نگل لیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2248 ہو گئی ہے۔ ایران میں وائرس نے مزید 131 جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 3993 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک دن کے دوران سویڈن میں 96، ترکی میں 87، سوئٹزرلینڈ میں 74، کینیڈا میں 46، پرتگال میں 35، برازیل میں 34، آئرلینڈ میں 25، پولینڈ میں 30، رومانیہ میں 18، ڈنمارک میں 15، انڈونیشیا میں 19، میکسیکو میں 16 اور الجیریا میں 12 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.