سندھ حکومت کا 21 اپریل تک لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ۔

14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دےگی۔ شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے۔ تعمیراتی شعبے کھولنے سے وباء پھیلنے کے امکانات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سینئرصحافیوں سے گفتگو

کراچی ( تیز ترین )  سندھ حکومت نے21 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرا رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 14 اپریل کے بعد مزید لاک ڈاؤن جاری رکھنا چاہتی ہے۔ لاک ڈاؤن بڑھانے کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ میں کیا جائے گا۔  اگر فیکٹریوں کو کھولا گیا تو کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کیا جائے گا۔  صنعتوں اور فیکٹریوں کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جارہے ہیں، کاروباری حلقوں کی جانب سے دباؤ ہے۔ چھوٹے تاجروں کی جانب سے سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اچانک بندشیں ختم نہیں کریں گے۔ آہستہ آہستہ کھولیں گے۔  شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے۔ تعمیراتی شعبے کو کام کرنے کی اجازت دینے سے وباء پھیلنے کے امکانات ہیں۔ وفاقی حکومت ایک ہفتے مزید لاک ڈاون رکھے تو امید کی جاسکتی ہے کہ حالات قابو پر قابو پایا جا سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.