سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں متوقع طور پر نرمی کا فیصلہ۔

تجارتی مراکزکھولنے کیلئےایس او پیز تیار کررہے ہیں۔ ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔ کمشنر کراچی

کراچی ( تیز ترین )  سندھ حکومت کی طرف سے تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کی تاجر برادری نے اعلان کیا تھا کہ وہ 15اپریل سے دوکانیں کھول رہے ہیں اور اگر حکومت نے انہیں روکا تو وہ وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ  میں 14 اپریل کے بعد بھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا۔ شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔  سندھ میں کورونا کے92 کیس درج ہوئے ہیں۔ اس وقت  سندھ  میں  کورونا کیس کی تعداد 1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے۔  سندھ میں 24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 92 کیس پازیٹو آئے ہیں۔ اس وقت  سندھ  میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1128 ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات کے بعد اموات کی تعداد21 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ صوبے میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ  پاکستان  میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4400 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 64 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، وہاں ہی کورونا وائرس سے مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابھی تک  پاکستان میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.