اسلام آباد میں ڈرائی کلینرز اور لانڈریزکی دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی۔

ڈرائی کلینرزاور لانڈریز میں ایک ہیلپر کے ساتھ دکان کھولی جاسکتی ہے۔ گاہکوں کے حوالے سے ایس اوپیز پر عمل کرانا ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن

اسلام آباد ( تیز ترین ) حکومت نے اسلام آباد میں ڈرائی کلینرز اور لانڈریز کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ ڈرائی کلینرزاور لانڈریز ایک ہیلپر کے ساتھ دکان کھول سکتے ہیں۔ گاہکوں کے حوالے سے ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے دکانیں کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے اسلام آباد میں ڈرائی کلینرز اور لانڈریز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت ڈرائی کلینرز اور لانڈریزمالکان کو ہدایت کی گئی ہے، کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل یقینی بنایا جائے۔ ڈرائی کلینرز اور لانڈریز والے اپنے ساتھ دکان میں صرف ایک ملازم کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ اسی طرح ڈرائی کلینرز اور لانڈریز میں گاہکوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.