اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

حکومت نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

 اسلام آباد (تیز ترین ) ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون اور بیرون ملک پروازوں پر 21 اپریل تک پابندیاں برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 21 اپریل تک ملک میں اندرون ملک اور  اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم اس دوران بیرون ممالک پھنے ہوئے پاکستانیوں کو لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے مطابق 11 اپریل سے  بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو اسلام آباد کے علاوہ ملتان، لاہور اور پشاور بھی لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 497 ہوچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.