لاہور ( تیز ترین ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑی عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس بات کا جائزہ لینے کے بعد کہ عمر اکمل نے انٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہیں کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین کے سپرد کردیا ہے۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) فضلِ میراں چوہان ہیں۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ عمر اکمل کے جواب کے تمام مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ عمر اکمل کی جانب سے دائر جواب میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت انٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے سماعت کے لیے تحریری درخواست نہیں کی گئی۔ کوڈ کے آرٹیکل 4.8.1 کے تحت چیئر مین ڈسپلنری پینل اب نوٹس آف چارج میں مخصوص جرائم کی تصدیق کرتے ہوئے پابندی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل کی جانب سے فیصلہ صادر ہونے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
تازہ ترین
- اسلام آبادحکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
- بین الاقوامی خبریںکرونا ایس او پیز میں غفلت برتنے پرپاکستان کا ترکش ائیرلائن پر جرمانہ
- پاکستانلاہور پولیس کا شہر میں کریک ڈاؤن، ایک دن میں 100 سے زائد چھاپے مارے گئے۔
- اہم خبریںآئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کے لئے دباؤ
- اسلام آبادامریکہ میں فنڈ ریزنگ کا سارا عمل عمران خان کی مرضی سے ہوا۔ اکبرایس بابر
- پاکستانراجن پور میں 12 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
- اسلام آبادوزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے۔
- پاکستانایاز صادق نے مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی۔
- اہم خبریںفرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ این آر او نہیں دوں گا، آج وہی انسان نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔مریم نواز
- اسلامسعودی ولی عہد نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکہ کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔
POST A COMMENT.