جاپان نے کرونا کی دوا تیار کر لی۔ 20 دوست ممالک کو مفت دینے کا اعلان

ٹوکیو ( تیز ترین ) جاپان کی حکومت کی طرف نے کرونا کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی عرب سمیت 20 نامزد ممالک کو بلامعاوضہ دینے کا اعلان۔

جاپانی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے دنیا کے 20 ممالک کو “ایگن اینٹی انفلوئنزا” نامی دوا مفت فراہم کرنے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  جاپان کی طرف سے تیار کردہ یہ دوائی 20 ممالک کو دی جائے گی، جسے کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

جاپان کی طرف سے جن ممالک کو یہ دوائی فراہم کی جائے گی، اُن میں سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، ایران، بلغاریہ، جمہوریہ چیک اور میانمار شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ 30 دوسرے ممالک کی طرف سے بھی کرونا کی اس مذکورہ دوا کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.