سیکیورٹی فورسزکا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن۔

آپریشن کے دوران 7دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( تیز ترین ) پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دوران 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ای پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی مومن شاہ اور محمد ساجد نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور شہید سپاہی محمد ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.