کرونا کے 150 نئے مریض، کراچی کے 11 یونین کونسلوں کا رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

صرف کھانا اور ادویات خریدنے کی اجازت۔ میئر کراچی بے خبر

کراچی ( تیز ترین ) کورونا وائرس کا مزید 150 مریض سامنے آنے کے بعد  کراچی کی 11 یونین کونسلوں کو دیگر علاقوں سے منقطع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر  رینجرز  اور  پولیس  کو بھاری نفری نے مختلف علاقوں کی 11 یونین کونسل کوآنے جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے۔ شہری گھروں میں ہی رہے گے۔ بتایا گیا ہے کہ 11 یونین کونسلوں سے 150 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد سے داخلی اور خارجی راستے بند کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کشمنرایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں تمام شہریوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ صورتحال بہتر ہوئی تو پابندی اٹھالی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے 150 مریضوں کو ان کے گھروں میں رکھنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم ایسا ممکن نہ ہواتو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔

سیل ہونے والے یوسین کونسل بالترتیب، گیلانی ریلوے، ڈالمیا 7، جمال کالونی 8، گلشن 2 یونین کونسل 9، پہلوان گوٹھ ، گلزار ہجری، صفورا ، فیصل کینٹ کا علاقہ اور منظور کالونی یو سی 2 ،جیکب لائن 9 جبکہ جمشید کوارٹر یونین کونسل کے علاقے شامل ہیں ۔ترجمان حکومت مرتضیٰ وہاب نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ صرف ادویات اور کھانے کی اشیاء لانے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم دوسری جانب میئر کراچی اس سارے معاملے سے بے خبر پائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقوں کے سیل ہونے کا معاملہ میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.