سپیکر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ملاقات۔

ہمارے بزرگوں کے آپس میں گہرے تعلق تھے. خواجہ سعد رفیق

لاہور ( تیز ترین ) چوہدری پرویز الٰہی سے نون لیگی راہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی. ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونے پر مبارک باد دی۔ خواجہ برادران نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔ ہمارے بزرگوں اور چوہدری صاحبان کے بزرگوں کے آپس میں گہرے تعلق تھے.  خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم اس دیرینہ تعلق کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا اس موقع پر سیکرٹری  پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے. چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ رواں ہفتے 7 اپریل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے میں کرونا وائرس کی صورت حال پر نظر رکھنے اور اس کے معاشرے اور صوبائی معیشت پر برے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد 11 ارکان اسمبلی پر مشتمل آل پارٹیز مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.