حج 2020، صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو حج کی اجازت کا امکان

حتمی فیصلہ 15 رمضان المبارک تک متوقع ہے، سعودی حکومت پاکستان کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرے گی۔ وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری

مکہ المکرمہ (تیز ترین) وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو حج کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ جب حالات بہتر ہوں گے تو حج  ہوگا،  سعودی  حکومت پاکستان کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرے گی. فیصلہ 15 رمضان المبارک تک متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔  سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔  سعودی حکومت کورونا پھیلاؤ کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں رہنے والے ہی صر ف حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ اسلامی تاریخ میں 40 سے زائد مرتبہ حج مکمل طور پر یا پھرجزوی طور نہیں ہوا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.