نیویارک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی اموات کی خبریں غیرمصدقہ ہیں۔

معلومات پاکستانی برادری اور تدقین کی تیاری کرنے والے اداروں کے فراہم کردہ ہیں۔ سرکاری سطح پر کسی مستند ذرائع نے ان کی تصدیق نہیں کی۔ پاکستانی سفارتخانے نے وضاحت کردی

نیویارک ( تیز ترین ) پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں پاکستانی شہریوں کی اموات کی گردش کرتی خبریں غیرمصدقہ قرار دے دی ہیں۔ امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ نیو یارک میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد اندازوں پر مبنی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کورونا کی وجہ سے متاثر امریکہ میں مقیم 100 سے زائد پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں سرکاری سطح پر کسی مستند ذرائع نے ان کی تصدیق نہیں کی۔ ایسے اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔ سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی اموات سے متعلق اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔ سفارتخانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسے خاندانوں سے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں انھیں مدد فراہم کریں گے۔ قونصل جنرل عائشہ علی کا ہے کہ جتنی معلومات سامنے آئے گی ہمیں خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد بڑھے گی۔ ہماری کمیونٹی مضبوط ہے اورانہوں نے اپنے بل بوتے پربہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمیونٹی کی جانب سے کمزور طبقے یعنی 50 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جو اشیائے خورو نوش خریدنے باہر نہیں جاسکتے، ان میں خوراک تقسیم کی جارہی ہے کیونکہ اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد اموات اسی عمر کے افراد میں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیویارک میں اب تک  کورونا وائرس سے 6000 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.