مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے خلاف سازش۔ وزیر خارجہ کا انکشاف

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت لائین آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے۔ جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ بھی منفی رہا ہے۔ لاکھوں لوگوں کی دہلی سے نقل مکانی دیکھی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.