سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر۔

سونا پاسہ فی تولہ 99800 روپے اور پونڈ پاسہ 91480 روپے مقرر

کراچی ( تیز ترین ) تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 500 روپے فی تولہ اضافہ کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 99 ہزار 800 روپے جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی قیمت 91 ہزار 480 روپے فی تولہ مقرر کردی گئی۔ غیرملکی منڈی میں سونے کے بڑھتے نرخوں کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.