اسلام آباد ( تیز ترین ) بھارتی افواج کی جانب سے لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری، وزارت خارجہ نے بھارتی سفارتخانے سے ناظم الامورکو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی فوج نے دودھنیال، چڑی کوٹ، رکھ چکری، اوربروہ سیکٹرز پرفائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ایک بچہ شہید اور4 شہری شدید زخمی ہوئےہیں۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مارٹر گولے بھاری توپ خانہ اور خودکار اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ رواں سال 549 مرتبہ قابض بھارتی فوجوں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج مسلسل 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ دفترخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین
- پاکستانپارٹی بیانیے سے اتفاق نا کرنے والے کسی رہنماء کا پارٹی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ رانا ثناء اللہ
- اسلام آبادحکومت کا 2 سال کے دوران 45 کھرب روپے کا قرضہ لینے کا اعتراف
- اہم خبریںبلوچستان کو 70 سال سے محروم اور پسماندہ رکھا گیا ماضی میں بلوچستان کی لیڈرشپ کے ساتھ سنگین ناروا سلوک رکھا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
- اسلام آبادوفاقی حکومت نے ایف 9 پارک کو گروی رکھ کر500 ارب قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔
- اسلام آبادپاکستان کی طرف سے نئی امریکی انتظامیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت
- اسلام آبادبھارتی فوج کی ایل اوسی پر چری کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
- بین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں بارش اور سیلاب کے دوران وادی اور نشیبی علاقے عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانے کا قانون بنا لیا گیا۔
- اہم خبریںاس سال ہر حال میں امتحانات ہوں گے۔ وزیر تعلیم سندھ کی وضاحت
- پاکستانعظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘ کہہ دیا۔
- پاکستانفارن فنڈنگ کیس! تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔ مریم نواز
POST A COMMENT.