کرونا وائرس سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تشویشناک خبر سنا دی۔

کراچی ( تیز ترین ) مراد علی شاہ نے کرونا کے وباء سے متعلق بناتے ہوئے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ اُس وقت تک روکنا ممکن نہیں جب تک اس کی دوا نہیں نہیں بن جاتی۔ پریس نانفرنس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچنے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک نئے لاک ڈاؤن کی کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف انسانی زندگی بچانے کی کوشش کرنی ہے۔ معیشت تو پھر بھی سنبھل جائے گی، لیکن انسان دوبارہ واپس نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کی زندگی اتنی ہی عزیز ہے جتنی اپنی زندگی۔ پہلے دن سے ہی سماجی فاصلے رکھنے پر زور دیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ مشکل حالات میں کوئی اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاوَن کا الزام بے بنیاد ہے۔ غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن کچھ نہ کرنے کی غلطی نہیں ہونی چاہیے۔ اس خطرناک وائرس سے متعلق کوئی بھی غلطی کرے گا تو اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.