علیم خان دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل، حلف اٹھا لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کو فلی الحال کوئی وزارت نہیں سونپی گئی

لاہور ( تیز ترین ) تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی۔ علیم خان سے گورنر پنجاب محمد سرور نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔  بعدازاں ٹوئٹ میں علیم خان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنےقائد عمران خان کے اعتماد پر شکرگزار ہوں اور اِس پر پورا اُترتے ہوئے وزارت کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کروں گا۔ تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے  ملاقات کی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے وزارت سنبھالنے پر عبدالعلیم خان کو مبارکباد دی۔ گزشتہ دنوں علیم خان اور عثمان بذدار کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے قبل علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد علیم خان کابینہ میں سینیئر وزیر کی حیثیت سے شامل تھے۔ 6 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے اور دیگر مقدمات میں انہیں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.